پی ٹی آئی کا دھاندلی کا منصوبہ پکڑا گیا، پی ٹی آئی کے کارکن سے 200شناختی کارڈز بر آمد

لاہور (پی این آئی)الیکشن میں شکست دیکھ کر تحریک انصاف بوکھلا گئی؟دھاندلی کا منصوبہ بے نقاب۔پیلاہور کے فیکٹری ایریا سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سے تقریباً 200 شناختی کارڈز برآمد کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو پی پی 168 میں شناختی کارڈز کے ذریعے ووٹ خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پی پی 168 لاہور کی مختلف یوسیز میں ووٹروں کے شناختی کارڈ لےکر انہیں پیسے دیے۔پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو نے بتایا کہ ان لوگوں کی ڈیمانڈ تھی اور ہر کارڈ کے عوض پیسے دینے کی ڈیل ہوئی تھی، ڈیل یہ تھی کہ ہر کارڈ پر اتنے پیسے دیں تو ووٹ ڈالیں گے، اس لیے کارڈ اکٹھے کیے تھے کہ ہر کارڈ کے عوض کسی کو 2 اور کسی کو 3 ہزار روپے دینے تھے۔عمران خان الیکشن کمیشن پر تو الزامات لگاتے پھر رہے ہیں لیکن ان کی اپنی جماعت میں کارکنان دھاندلی کی سرتوڑ کوششیں کر رہےہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close