ایک جج نے کہا مجھ پرغداری کا کیس بننا چاہیے، عمران خان نے بھرے جلسے میں چیلنج کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان پر آرٹیکل 6 لگایا جائے ، اس سے انہیں موقع ملے گا کہ قوم کے سامنے سچ لے کر آئیں، وہ عدالت کے سامنے وہ باتیں بتائیں گے جو ابھی تک نہیں بتائیں۔لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمران امریکااورپیسے کے غلام ہیں۔

 

موجودہ حکمران اسرائیل کوتسلیم کرنے کے لیے تیارہیں، یہ لوگ پاکستان سے پیسہ لوٹ کربیرون ملک محلات بناتے ہیں، 32 سال سے دو خاندان ملک کو لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک جج نے کہا مجھ پرغداری کا کیس بننا چاہیے، سب کے سامنے کہتا ہوں کہ میرے اوپر آرٹیکل چھ لگائیں، عدالت کے سامنے وہ باتیں بتاؤں گا جو ابھی تک قوم کو نہیں بتائیں۔ ڈونلڈ لونے ہمارے سفیرکودھمکی دی، ڈونلڈلوکا تکبر دیکھو، کہتا ہے عمران خان کو ہٹا دیا توسب معاف کردیں گے، ڈونلڈ لوکے پیغام کےاگلے دن عدم اعتمادآگئی، ہمارے اتحادی اگلے دن لوٹے بن گئے۔ 22کروڑعوام کی منتخب حکومت کوفارغ کردیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نےکہامراسلے پر انویسٹی گیشن نہیں ہوئی، ہم نےانویسٹی گیشن کےلیےکمیشن بنایاتھاموجودہ حکومت نےختم کردیا، شہباز شریف کیسےکمیشن بناتےکیونکہ یہ لوگ خودسازش میں ملوث تھے، ہم نے سپریم کورٹ کوسائفربھیجا کہ کمیشن بنایاجائے۔

 

رات کے 12 بجے عدالتیں کھل گئیں، جب دیکھاگیم ہورہی ہےتوکہا سب سےبہترہےالیکشن ہوجائیں، میں نے الیکشن کاکہا توسپریم کورٹ نے سو موٹو ایکشن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ جب سازش شروع ہوئی تواکنامک سروےکےمطابق سب سے زیادہ گروتھ تھی، ہمارےدورمیں ٹیکسٹائل اورایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہورہا تھا، ہماری حکومت میں آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں 75فیصداضافہ ہوا، ہمارےدورمیں ملکی تاریخ کےسب سےزیادہ ڈالربیرون ملک سے آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close