عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کی جرات کسی کا باپ بھی نہیں کر سکتا، کون عمران خان کی حمایت میں بول پڑا؟

لاہور (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کی جرات کسی کا باپ بھی نہیں کر سکتا ، عمران خان نے کال دی تو اس کا نتیجہ کسی کیلئے بھی اچھا نہیں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 50 سال سے سیاست میں ہوں ، میری سکیورٹی انہوں نے واپس لے لی ہے ، مجھے گرفتار کرنا ہے تو پولیس والے یونیفارم میں آئیں۔

 

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 45 دن کی پیش گوئی کر رہا ہوں ، دھاندلی ہوئی تو اس کا سب سے زیادہ نقصان اسٹیبلشمنٹ کو ہوگا کیوں کہ اس کے بعد اگر عمران خان نے کال دی تو اس کا نتیجہ کسی کیلئے بھی اچھا نہیں ہو گا ، سپریم کورٹ کے فیصلے سے عمران خان کے بیانیے کو فرق نہیں پڑا ، عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کی جرات کسی کا باپ بھی نہیں کر سکتا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ انہوں نے ووٹ کو نہیں لوٹے کو عزت دی ہے، کابینہ میں شامل 60 فیصد لوگ ضمانتوں پر ہیں، انہوں نے لوگوں کی توہین کرنے کیلئے اپنے دوست کو19 سے 20 گریڈ میں ترقی دی، اسحاق ڈار ابھی تک ملک واپس کیوں نہیں آیا۔گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں گے تو آپ کہاں بچ کرجائیں گے، کسی نے17 جولائی کو الیکشن میں دھاندلی کی تو عمران خان کال دے گا، رانا ثناءاللہ منشیات فروش ہے،منشیات فروش اس ملک میں تباہی پھیلائیں گے، 17جولائی کو شفاف الیکشن ہوں جو بھی الیکشن جیت جائے اس کو اقتدار ملنا چاہیے، اگر کسی نے دھاندلی دھونس دہشتگردی کی تو پھر عمران خان کال دیں گے۔

 

آرٹیکل 6عمران خان پر لگائیں گے تو جنہوں نے ملک کا اربوں کا کھایا ہے، یہ بچ کر کہاں جائیں گے، نوازشریف ، زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی الگ سوچ ہے جب کہ شہبازشریف کی الگ سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے رات بھی میرے گھر کے باہر پولیس بھجوائی تھی، حالات خرابی کی طرف جائیں گے، صورتحال ان سے کنٹرول نہیں ہورہی، سارے مسائل کا حل الیکشن ہونے چاہئیں، رانا جبار ان کا اپنا آدمی ہے جس کو اینٹی کرپشن میں لگایا ہے، یہ اجرتی قاتلوں کو لا رہے ہیں، رانا ثناء اللہ کو شٹ اپ کال دی ہے جب اس نے کہا ہم دو اڑھائی ماہ میں آرمی چیف لگائیں گے، انہوں نے کہا کہ اپنی حد میں رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں