اہم شخصیات کو ’’ہارٹ اٹیک ‘‘ کیلئے زہر دینےکا معاملہ عمران ریاض خان کو دوران حراست کیا دیا گیا ؟

لاہور( پی این آئی)حال ہی میں متعدد مقدمات میں ضمانت پانے والے اینکر پرسن عمران ریاض خان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ عمران ریاض لاہور سے دبئی جانے کیلئے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں طیارے سے آف لوڈ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا، واقعے سے متعلق اعلی افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے۔آف لوڈ کئے جانے کے بعد عمران ریاض اپنی رہائشگاہ واپس روانہ ہوگئے۔

اس حوالے سے عمران ریاض خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’میرے ڈاکٹرز کے مطابق دوران گرفتاری مجھے کچھ ایسا کھانے کے لیے دیا گیا جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ مجھے کچھ ٹیسٹ کروانے تھے۔ تاکہ ثابت کر سکوں کہ کیا کوشش کی گئی ہے۔ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ہے۔ مکمل تفصیل کچھ دیر میں‘‘۔ عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ

’’عمران ریاض خان کو آج اپنے طبعی معائنے کے بعد فوری طور پر لیب ٹیسٹ کروانے کے لیے دبئی روانہ ریٹرن ٹکٹ لیے روانہ ہونا تھا جس کہ لیے اپوائٹمنٹ بڑی مشکل سے فوری حاصل کی، لاہور ائیر پورٹ پر نام واچ لسٹ میں نام ھونے کی بنیاد پر روکا گیا ہے ، مزید حالت بگڑنے کی ذمہ داری بھی آپکی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں