پاکستان میں پیٹرول سستا، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی

نیویارک (پی این آئی) خام تیل کی قیمتیں کئی ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئیں، عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 5 فیصد سے زائد کی کمی کے بعد 94 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 91 ڈالرز ہو گئی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی تیل کی قیمت میں 6 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوئی ہے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ستمبر کیلئے ہونے والے سودوں میں آج برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت 6 ڈالر کمی کے بعد 94 ڈالر ہوگئی۔اس کے علاوہ اگست کی ڈلیوری کیلئے ہونے والے سودوں میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 91 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں