مون سون کا طاقتور سپیل شروع ہو گیا، بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ پیشنگوئی نے ہلچل مچادی

لاہور ،کراچی (پی این آئی) لاہور میں مون سون کا سپیل شروع ہو چکا ہے، مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام سے بارش شروع ہونے کا امکان ہے ۔لاہورکےعلاقے مسلم ٹاؤن،اچھرہ کےاطراف میں بارش جاری ہے جبکہ مال روڈ،جیل روڈ،کلمہ چوک کےاطراف میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق کراچی میں آج شام سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر بھر میں تیز بارشوں کا سلسہ شروع ہوجائے گا جو 18 جولائی تک چل سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 23 جولائی سے نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا جب کہ اگست کے وسط تک ایک کے بعد ایک سپیل آئے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close