جھنگ ( پی این آئی) سنیئر سیاستدان فیصل صالح حیات نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل صالح حیات نے پی پی 125 سے فیصل جبوانہ،اور پی پی127 سے اسلم بھروانہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ فیصل صالح حیات نے الیکشن مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔فیصل صالح حیات کی حمایت سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو مزید تقویت ملے گی۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کا میدان سجے گا جس کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اور اسی سلسلے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماوں کا مہم میں شرکت کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ڈور ٹو ڈور مہم چلائے گی۔جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما حلقوں میں اہم ملاقاتیں اور پارٹی منشور عوام تک پہنچائیں گے دنوں جماعتوں نے پنجاب کی حکمرانی کا تاج پہننے پرنظریں گاڑ رکھی ہیں۔ جبکہ دونوں جماعتوں کی طرف سے دعوے کئے جا رہے ہیں کہ وہ واضح اکثریت سے الیکشن میں کامیابی سمیٹیں گے لیکن کامیاب کون ہوگا،پلڑا کس کا بھاری ہے یہ تو 17 جولائی کو پتہ چلے گا۔ ادھر پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں،ضمنی الیکشن کے لیے بیلٹ پیپرز اور فارمز کی ریٹرننگ افسروں کو ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔جیو نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 20 حلقوں کے لیے 47 لاکھ 30 ہزار 600 بیلٹ پیپرز چھاپے ہیں،جبکہ ایک لاکھ 53 ہزار657 اضافی بیلٹ پیپرز بھی چھاپے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے آر اوز کے مجاز نمائندوں کو بیلٹ پیپرز وصولی کے لیے طلب کیا ہوا ہے۔ بتایا گیا کہ تمام بیلٹ پیپرز کی چھپائی اسلام آباد میں ہوئی،اورتمام بیلٹ پیپرز سخت سکیورٹی میں متعلقہ حلقوں میں پہنچائے جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 17 جولائی کو شیڈول ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں