ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند، ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ڈیلر مارجن میں اضافے کیلئے 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔پٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ ہے کہ ان کا منافع کا مارجن چھ فیصد مقرر کیا جائے۔

 

18 جولائی کی ہڑتال کے حوالے سے مختلف شہروں کے پٹرول پمپس پر بینرز لگادیے گئے ہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ایک ملازم کی کم از کم تنخواہ بھی 25 ہزار روپے ہوچکی ہے اس لیے ان کا مارجن چھ فیصد کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close