عمران ریاض کیخلاف مقدمہ واپس، عدالت نے اینکر پرسن کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)چکوال میں معروف اینکر عمران ریاض خان کے خلاف مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا۔عدالت نے عمران ریاض کو چکوال میں درج ہونے والے مقدمے میں بری کر دیا گیا۔مدعی مقدمہ نے عدالت میں پیش ہو کر بیان حلفی جمع کرایا اور مقدمہ واپس لے لیا۔عدالت نے مقدمہ واپس لیینے کے لیے بیان حلفی جمع کروانے پر درخواست نمٹا دی اور عمران ریاض کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ چکوال مقدمے کے مدعی نے خود میرے حق میں گواہی دے دی۔ ہمیں کوئی بدلہ نہیں لینا۔میری مدعی سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے صحافی، اینکر پرسن عمران ریاض کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ ورکنگ ڈے پر انہیں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صحافی عمران ریاض پر مقدمات اندراج کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت پیش ہوئے اور بتایا کہ انہوں نے فائل کو دیکھا ہے اس پر تفصیلی جواب کی ضرورت ہے، اگر یہ مجسٹریٹ کے روبرو پہلے ورکنگ ڈے پر پیش ہونے کی گارنٹی دیں تو ضمانت پررہا کر دیا جائے، ہمیں عمران ریاض کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ فاضل عدالت نے کہا کہ عمران ریاض حلف دیں کہ آپ مجسٹریٹ کے سامنے پیشی تک ایسا متنازعہ بیان نہیں دیں گے جس سے معاملات خراب ہوں جس پر عمران ریاض نے عدالت کو یقین دہائی کرائی کہ وہ کوئی ایسا بیان نہیں دیں گے۔عمران ریاض کی جانب سے یقین دہائی کرائے جانے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ چکوال کیس میں ضمانت دیدی جائے اس کے علاوہ کسی ایف آئی آر میں گرفتاری نہیں ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی ذاتی مچلکوں پرضمانت منظور کرلی اور سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close