کراچی والے ہو جائیں تیار،محکمہ موسمیات نے پھر بری خبر سنا دی

کراچی (پی این آئی) بارش کے پانی میں ڈوبے کراچی شہر کے باسیوں کے لیے بری خبر سناتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں 14 سے17 جولائی کے درمیان موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک میں 14 جولائی سے مون سون کا دوسرا اسپیل داخل ہونے کا امکان ہے، کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ سمیت سندھ اور دیگر صوبوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں کل شام سے بارش ہونے کا امکان ہے،

جبکہ اندرون سندھ میں کل صبح سے بارشیں ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اگلے 3 سے 4 دن موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں، شہر قائد میں 60 سے 70 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ 5 سے 11 جولائی تک شہر میں 342 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی، کراچی میں آئندہ مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جولائی کو ہوا کا کم دباؤ سندھ کے علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہو گا، سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close