لاہور (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر ایسٹ سے اپنے تعلق کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو اپنی اسٹیبلشمنٹ سمجھتا ہوں۔ پنجاب میں 17 جولائی کو صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے لاہور کے علاقےٹاؤن شپ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ ووٹوں کو خریدا گیا ہے،17 جولائی کو عمران خان کا بلا پورے ملک میں چھاجائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک کی ایک ہی آواز ہے اور وہ عمران خان ہے، وہ عوام کے فیصلے روکنے والوں کو کہہ رہے ہیں کہ ملکی حالات نازک ہیں۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو واپس لائیں گے، 15 اور 16 جولائی کی تاریخ سے حالات بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ہم نے تشدد کی سیاست نہیں کرنی، دھاندلی ہوئی تو ورکر بیٹھ جائیں گے،یہ پاکستان کی زندگی اور سیاسی موت کا امتحان ہے۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ 20 نشستوں والوں نے کمزوری دکھائی تو ملک میں کچھ اور ہو گا،پاکستان کے لیے زندہ رہنا چاہتا ہوں اور یہیں مرنا چاہتا ہوں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں