دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہداء کشمیر منا رہے ہیں

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہداء کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ مناریے ہیں کہ شہداء کے مشن کی تکمیل کشمیر کی مکمل آزادی تک کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا 13 جولائی 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا یہ دن ان 22 کشمیریوں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منایا جاتا ہے جنہیں ڈوگرا فورس نے 13 جولائی 1931 کے دن سرینگرمیں کشمیر کی آزادی کیلئے آواز بلند کرنے والے عبد القدیر خان نامی ایک شخص کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کی سماعت کے دوران گولیوں سے جھلنی کرکے شہید کردیا گیا تھا

13 جولائی یوم شہداء کشمیر کے حوالے سے آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت تمام اضلاع میں خصوصی تقریبات اور بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گئیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close