مظفر آباد، عید الاضحٰی کا تیسرا روز، پارکس میں بچوں اور بڑوں کی موج مستیاں، قربانی کے گوشت کی تقسیم بھی جاری رہی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) عید الاضحیٰ کے تیسرے روز آزاد کشمیر کے شہر اقتدار مظفرآباد کے شہریوں، سیاحوں اور بچوں نے خوشگوار موسم کا لطف اٹھانے کیلئے پبلک پارکس کا رخ کیا۔ مظفرآباد کے تاریخی جلال آباد پارک میں بچوں نے جھولے جھول کر موج مستیاں کیں یہاں آنے والے سیاح بھی دن بھر جلال آباد پارک خوشگوار لمحات کو اپنے کیمروں اور موبائل فون میں محفوظ کرتے رہے۔

عید الاضحیٰ کے تیسرے روز ایک جانب شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف رہے قربانی کے جانوروں کو ذبح کر کے اپنے عزیز رشتہ داروں اور غریب، مسکین اور مستحقین میں گوشت کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہا جبکہ دوسری جانب آزاد کشمیر کے تاریخی پارک جلال آباد میں بچوں کی موج مستیاں اور ہلہ گلہ جاری رہا ۔

شہریوں اور پاکستان بھر سے آنے والے سیاحوں نے بھی خوشگوار موسم کا بھر لطف اٹھایا جلال آباد پارک کا رخ کرنے والے مقامی شہریوں اور بچوں کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر سے آنے والے سیاح اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ بھر پور لطف اٹھا یا۔شہریوں اور سیاحوں کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر جلال آباد پارک پر توجہ دے تو اسکی تاریخی حیثیت میں مزید اضافہ ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں