ملتان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لڑائی، تلخ کلامی سے بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، پرواز کی روانگی میں تاخیر

ملتان(پی این آئی)ملتان ایئر پورٹ پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکاروں اور قومی ایئرلائن (پی آئی اے) انجینئرز کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوگئی۔ایئر لائن ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پی آئی اے کے ایئر کرافٹ انجینئر علی حسنین جعفری کو چوٹیں آئیں جبکہ ان کا یونیفارم بھی پھٹ گیا، واقعہ پی آئی اے کے طیارے کی مینٹیننس کے دوران جامہ تلاشی کے معاملے پر پیش آیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے انجینئرنگ اسٹاف دبئی سے آنے والے طیارے کی مینٹیننس میں مصروف تھا،

اے ایس ایف اسٹاف اور پی آئی اے انجینئرز کے درمیان تلخ کلامی بار بار جامہ تلاشی پر ہوئی۔ پی آئی اے ملتان اسٹیشن کے مینٹیننس منیجر نے واقعہ کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں اے ایس ایف اہلکاروں پر بد کلامی اور تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا۔پی آئی اے حکام کی رپورٹ کے مطابق پرواز پی کے 171 اے ایس ایف اہلکار کی پی آئی اے ایئر کرافٹ انجینئر کی بار بار تلاشی سے 25 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں