مظفر آباد میں عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت، قیمتیں کم نہ ہو سکیں، بیوپاریوں کی بلیک میلنگ جاری

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی شہری قربانی کے جانوروں کی تلاش میں مویشی منڈی پہچ گئے۔ بیوپاریوں نے قیمتیں کم کرنے کے بجائے گا ئے, بیل بکروں اور مینڈوں کی منہ مانگیں قمتیں وصول کرکے شہریوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا کئی شہری آج بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم رہ گئے ۔

 

 

مظفرآباد شہر میں دریائے نیلم کے کنارے قائم مویشی منڈی میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی بیوپاریوں اورخریداروں کے درمیان بھاؤ تاؤ کا سلسلہ دن بھر جاری رہا عید الاضحیٰ سے قبل مناسب قیمت پر قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے مویشی منڈی کا چکر لگانے والے شہریوں کو عید کے دوسرے روز کم قیمت پر اچھا جانور خریدنے کی امید تھی لیکن بیوپاریوں نے ریٹ کم کرنے کے بجائے منہ مانگی قیمتیں وصول کر کے ان کی امیدواروں پر پانی پھیر دیا مظفرآباد کی مویشی منڈی میں شہری قربانی کے جانوروں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں دوسرے جانب بیوپاریوں نے بھاؤ کم نہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ جو بکرا اور مینڈا گزشتہ سال 25 سے 45 ہزار روپے میں فروخت کیے گئے اس سے کم وزن کے بکرے اور مینڈوں کی 50 سے 95 ہزار روپے اور بیل 1 لاکھ 30 ہزار روپے سے لیکر ساڑھے 3 اور 4 لاکھ روپے لگائی گئی ہیں جو قوت خرید سے باہر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں