اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر حملہ، وفاقی دارالحکومت سے ایک اور تشویشناک خبر

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم افراد کی طرف سے حملہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سمیع ابراہیم پر حملہ بول کے دفتر کے باہر کیا گیا ہے۔ وہ دفتر سے باہر نکلے تو نیچے پہلے سے ہی چند افراد کھڑے ہوئے تھے جن میں ایک خواجہ سرا بھی شامل تھا۔

 

 

نامعلوم حملہ آوروں نے اینکر پرسن پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر بھی اسی قسم کا حملہ کیا گیا تھا۔ ان پر حملہ لاہور میں دنیا نیوز کے دفتر کے باہر چھ نامعلوم ملزمان نے کیا تھا۔ حملہ آوروں نے ایاز امیر اور ان کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close