تحریک انصاف کو جہانگیر ترین اور علیم خان کی یاد ستانے لگی، پارٹی میں خلا پیدا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چودھری سرور، جہانگیر ترین اور علیم خان کے جانے سے پارٹی میں خلا ءپیدا ہو گیا ہے۔ادارے اور سیاسی جماعتیں دونوں سیاست کر رہے ہیں،ہمارے سرگرم کارکنوں اور رہنماؤں کو ٹیلی فون کالیں آرہی ہیں، عمران خان نے عسکری قیادت پر کوئی بات نہیں کی،عمران خان نے نام لے کر فوج کے خلاف بات نہیں کی۔

 

کچھ حقائق ہیں انہیں مد نظر رکھتے ہوئے راستہ نکالنا ہے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل اور مصدق ملک میرے دوست ہیں، انہیں گندا کیا جا رہا ہے۔ یہ لوگوں کو استعمال کرکے ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیتے ہیں۔ جہاں ووٹنگ کی شرح زیادہ ہو وہاں دھاندلی مشکل ہوتی ہے، 2018 میں پارٹی کمزور تھی اب ایسا نہیں ہے، اس وقت تمام امیدوار تجربہ کار ہیں، ڈسکہ کے علاوہ انہوں نے کوئی الیکشن ہی نہیں لڑا، مسلم لیگ( ن )نے ضمنی انتخابات میں کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں، یہ الیکشن تمام انتخابات سے مختلف ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں