عمران خان قیامت تک اقتدار میں نہیں آسکتا، بڑی شخصیت کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان قیامت تک سڑکوں پر دھکے کھائےگا اقتدار میں نہیں آسکتا، عمران خان اپنے مقصد کیلئے لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے، کرکٹرماجد خان سے لے کرجہانگیرترین اور علیم خان تک لوگوں کو استعمال کرنے کا ٹریک ریکارڈ ہے۔

 

انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمیں بے شمار مسائل کا سامنا ہے لیکن جب نفرت کے بیج بودیے جائیں، معاشرے میں انتہاپسندی کو فروغ دے دیا جائے تو پھر اس سے نکلنے کیلئے ملک اور معاشرے کو دہائیوں لگ جاتی ہیں، ہم سے زیادہ کوئی قوم انتہاپسندی اورنفرت کا شکارہ ہوئی ہے، انتہاپسندی نے پاکستان کے جسم میں جو کینسر کی طرح نقصان پہنچایا ، اس کا ہم ہرسطح پر مشاہدہ کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے عمران نیازی جو کھلاڑی تھا اس سے توقع تھی کہ وہ سیاست میں سپورٹس مین اسپرٹ کے فالورز کو پیدا کرے گا،لیکن عمران نیازی کی سیاست صبح شام نفرت کو فروغ دے رہی ہے، اگر اس کا ہم نے سدباب نہ کیا تو معاشرہ انتشار، خانہ جنگی ، انارکی سے دوبام دور ہے، میں اس واقعے کو محض واقعہ نہیں سمجھتا بلکہ اس کو بڑی گہری بیماری کی علامت سمجھتا ہوں، خواتین اور بچوں کے ذریعے ہلڑبازی کرائی گئی اس سے میری شہرت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن ان لوگوں نے اس کلچر کی نشاندہی کی جو ان کی قیادت کی جانب سے ان کو سکھایا جارہا ہے۔

 

میں سیاست میں نووارد نہیں ہوں مجھے تین عشرے ہوگئے ہیں، ناروال کے عوام نے مجھے پانچ بار بھاری اکثریت سے جتوایا، میں ان محبتوں کو کبھی اتار نہیں سکتا، میں پاکستان کے طول وعرض میں ان لوگوں کو شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہر طبقے کے لوگوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے، سوائے پی ٹی آئی پگڑیاں اچھالنے والوں کے ۔میرے پاس دو راستے تھے میں ضابطہ فوجداری کے تحت ان کے خلاف کاروائی کرسکتا ہوں لیکن میں نے اس سے اجتناب کیا بلکہ عوام کی عدالت میں اس قیادت کیخلاف ایف آئی آر درج کرواتا ہوں کہ اس طرح کے رویے کی حوصلہ شکنی کریں۔ اگر ایسے نہ کیا تو لبنان کی طرح خانہ جنگی ہوسکتی ہے، اگر میرے ساتھ کوئی گارڈ یا لوگ ہوتے تو صورتحال گھمبیر ہوسکتی تھی۔پی ٹی آئی قیادت کو سوچنا چاہیے کہ عمران نیاز ان سے کتنا مخلص ہے ، عمران نیازی کا ٹریک ریکارڈ ہے اس نے اپنے مقصد کیلئے استعمال کیا اور ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا، ماجد خان اس کو کرکٹ میں لے آکر آیا ، اس نے سب سے پہلے اپنے محسن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا،اس کی ایک طویل لسٹ ہے۔

 

جہانگیر ترین عمران خان کو جہاز نہ دیتا اور علیم خان جلسے نہ بھرتا تو یہ آج بھی دھکے کھا رہا ہوتا اور وزیراعظم نہ بنتا، عمران خان کے حمایتیوں سے کہتا ہوں سوچیں آپ کا لیڈر آپ سے کتنا مخلص ہے، اگر عمران خان آپ سے اتنا مخلص ہوتا تو اس طرح کے کام کرنے پر نہ اکساتے، عمران خان پچھلے10سال سے کردار کشی کا مہم چلا رہے ہیں، عمران خان قیامت تک سڑکوں پر دھکے کھائے گا اقتدار میں نہیں آسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں