یہ اچانک اتنا کیسے بدل گئیں؟ معروف اداکارہ کی تصاویر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی اداکار اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب میں مقبولیت حاصل کر لیتے ہیں، کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی روزمرہ معمولات کی وجہ سے بھی مشہور ہو جاتے ہیں۔اداکارہ عروسہ صدیقی کا شمار ان چند بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ ہمیشہ ہی ان ڈراموں میں جلوہ دکھاتی نظر آئی ہیں جو کہ معاشرے کے کسی چہرے کو اجاگر کر رہا ہوتا ہے۔عروسہ صدیقی نے ایسے کئی ڈراموں میں پُر اثر کردار نبھایا ہے جس میں انہیں ناظرین کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

ایک ایسا ہی ڈرامہ تھا قدوسی صاحب کی بیوہ، جس میں عروسہ نے شگفتہ جہاں کا کردار نبھایا تھا جو کہ کردار کے وزن کی وجہ سے بھی توجہ حاصل کر رہی تھی۔لیکن عروسہ کے ڈرامے بارات میں ان کے “سوکھی” کے کردار نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ اگرچہ کئی بار باڈی شیمنگ کا شکار ہونے والی عروسہ صدیقی نے اپنے چلبلے انداز اور سنجیدہ اداکاری پر منفی جملوں کا اثر نہیں ہونے دیا ہے۔لیکن عروسہ صدیقی کی حال ہی کی تصاویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، ناظرین عروسہ کو ان کی صحت مند ہونے کی وجہ سے پسند کرتے تھے،

لیکن ڈائیٹنگ اور ورزش کے بعد اب ناظرین نے انہیں ان کے نئے انداز پر بھی پسند کیا ہے۔اداکارہ کئی مرتبہ باڈی شیمنگ سے متعلق اظہار خیال کر چکی ہیں، لیکن ان کے اس نئے انداز نے نہ صرف ناظرین کے دلوں میں بلکہ ٹی وی پر بھی جگہ بنانا شروع کر دی ہے۔ ان تصاویر میں محسوس ہو ہی نہیں رہا ہے کہ یہ وہی عروسہ صدیقی ہیں جو کہ اپنے پرانے انداز کی بدولت سب میں مشہور تھیں۔ وزن کیسے کم کیا؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close