1940 کی قرارداد کے وقت میرے والد مینار پاکستان پر موجود تھے، عمران خان کا انکشاف

کہوٹہ (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے والد اور والدہ تحریک پاکستان میں شامل تھے۔انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے انکشاف کیاکہ 1940 کی قرارداد کے وقت میرے والد مینار پاکستان پر موجود تھے۔اس کے علاوہ خوشاب میں بھی جلسے سے خطاب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت جتنی بھی دھاندلی کرا لے، ضمنی الیکشن کے بعد حمزہ وزیراعلیٰ نہیں رہے گا، یہ ضمنی الیکشن نہیں،

پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر 15 ایف آئی آرز درج ہیں۔ یہ جو اوپر بیٹھے ہیں خوف پھیلا رہے ہیں کہ ہم ان کو قبول کرلیں، انہیں ہم کبھی قبول نہیں کریں گے، کسی صورت امریکا کی غلامی نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close