ہیروئن کیس میں اے این ایف کے کردار پر رانا ثناء اللہ نے آرمی چیف سے شکایت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ہیروئن کیس میں اے این یف کے کردار پر آرمی چیف سے شکایت کر دی، ان کا کہناتھاکہ وہ اپنے خلاف منشیات کیس میں اینٹی نارکوٹکس کے کردار پر آرمی چیف سے تحریری شکایت کرچکے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر 15کلو ہیروئن کا جعلی کیس ڈالنے میں عمران خان، شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عارف ملک ملوث تھے۔ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے علاوہ طارق بشیر چیمہ اور اعجاز شاہ نے بھی مقدمے کو جعلی قرار دیا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ تحریری شکایت کے علاوہ آرمی چیف سے ملاقات میں بھی اس بات کا شکوہ کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close