عمران خان کےسنگین الزامات پر الیکشن کمیشن نے اپنی خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ کسی اشتعال میں آئے بغیر اپنے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہے گا اور کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔

جمعہ کو ترجمان الیکشن کمیشن سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جس کی پر زور مذمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہو جاتا۔وضاحت کی جاتی ہے کہ الیکشن کمیشن کسی اشتعال میں آئے بغیر اپنے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہے گا اور کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close