ایک ٹیلی فون جس کا نمبر نہیں آتا، وہاں سے دھمکیاں دی جاتی ہیں، عمران خان نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

خوشاب (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ٹیلی فون جس کا نمبر نہیں آتا، وہاں سے دھمکیاں دی جاتی ہیں، ڈرایا جاتا ہے، خوف دلوایا جاتا ہے،یہ ضمنی انتخابات نہیں اس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگاشہباز شریف، حمزہ، زرداری اور ڈیزل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے،،مغربی ممالک ضمانت پر انسان کو چپڑاسی کی نوکری بھی نہیں دیتے۔

جمعہ کو خوشاب میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنا مرضی ایف آر کاٹیں، مجھ پر 15 ایف آئی آرز کاٹ چکے ہیں، میری ٹیم پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، صحافی ایاز امیر کو مارا گیا، عمران ریاض خان کو جیل میں ڈال دیا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ سب نے وعدہ کرنا ہے کہ خوشاب میں ایک لوٹا اور لوٹی کو شکست دینی ہے، یہ لوگ ووٹ آپ سے لے کراپنے ضمیر کا سودا کرتے ہیں، آپ سے اور اپنی قوم سے غداری کرتے ہیں، اپنے آئین اور دین سے بھی غداری کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ جنگ عمران خان کی نہیں آپ لوگوں کی جنگ ہے، یہ سیاست نہیں جہاد ہے، امریکا نے میر جعفر اور میر صادق کو ساتھ ملا کر 22 کروڑ لوگوں کی منتخب کی ہوئی حکومت سازش کرکے گرائی، اس ملک کیبڑے بڑے ڈاکوں کو اوپر بٹھایا، ہماری توہین کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی وجہ سے میری زندگی کا بڑا حصہ مغربی ممالک میں گزرا جس کی وجہ سے میں ان کو بہتر جانتا ہوں، وہ اپنے ملک میں ضمانت پر انسان کو وہ چپڑاسی کی نوکری بھی نہیں دیتے، ہمارے ملک میں کرپٹ ترین،

جوتے پالش کرنے والے کو سربراہ بنا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ چیری بلاسم کو وزیراعظم، حمزہ ککڑی کو وزیراعلی اور آصف علی زرداری ایک بیماری اور ڈیزل کو قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔عمران خان نے کہا کہ جتنا مرضی ایف آر کاٹیں، مجھ پر 15 ایف آئی آرز کاٹ چکے ہیں، میری ٹیم پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، صحافی ایاز امیر کو مارا گیا، عمران ریاض خان کو جیل میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ ایک ٹیلیفون جس کا نمبر نہیں آتا، وہاں سے دھمکیاں دی جاتی ہیں، ڈرایا جاتا ہے، خوف دلوایا جاتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک آدمی لاہور میں بیٹھا ہوا ہے اس کا ایک ہی مشن ہے، کسی نہ کسی طرح ان چوروں کو الیکشن جتوا دے، تم جو مرضی کرلو، تم خود کو زلیل کرو گے، لوگ تمہیں برا بھلا کہیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کے وزیراعظم کو اس کی اپنی جماعت نے برطرف کردیا، مولانا رومی سے کسی نے پوچھا کہ مولانا صاحب انسان تو مرتے ہیں، قوم کیسے مرتی ہے، انہوں نے کہا کہ جب وہ اچھے اور برے کی تمیز ختم کرتی ہے تو قوم مر جاتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے ملک دیکھے ہیں جو وسائل کے باوجود غریب ہیں جبکہ سوئٹزرلینڈ وسائل نہ ہونے کے باوجود دنیا کا سب سے خوشحال ملک ہے، فرق یہ ہے کہ میرے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دو چیزیں کہیں کہ جو قوم طاقت ور ڈاکوں کو نہیں پکڑتی اور چھوٹے چوروں کو جیلوں میں ڈالتی ہے وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اربوں روپے چوری کرنے والے ڈاکو کو این آر او دیا جاتا ہے تو قوم مر جاتی ہے، قرآن شریف میں اللہ تبارک و تعالی کہتا ہے کہ میری زمین پر نکل کر دیکھو کہ تم سیپہلے کتنی قومیں تباہ ہوئیں جو میرے حکم پر نہیں چلتی تھیں، ہماری زندگی میں ملک کا ایک حصہ ٹوٹ کر بنگلہ دیش بن گیا، یوگوسلاویہ ٹوٹ گیا، سوویت یونین ٹوٹ گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close