پنجاب غریب ہوگیا، پنکی پیرنی اور فرح گوگی ارب پتی ہوگئیں، مریم نواز کی سخت الزامات

شیخو پورہ (آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ چند دنوں میں عوام کوبہت بڑا ریلیف دیں گے، عوام کو ریلیف بھی دیں گے اور فتنہ خان کے چودہ طبق بھی روشن کریں گے، عوام 17جولائی کو عمران خان کی سیاست کو دفن کر دیں گے۔جمعہ کو پی پی 140 شیخوپورہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان الزام لگاتے اور گالیاں دیتے ہیں لیکن اپنی کارکردگی نہیں بتاتے۔

مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان نے چار سال میں ایک منصوبہ نہیں لگایا اور وہ ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹے جھوٹ بولتے ہیں لیکن کارکردگی صفر ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں کالج، یونیورسٹی، سڑکیں اور انڈر پاس نواز شریف نے بنائے جبکہ عمران خان اتنا بد قسمت ہے کہ چار سال میں کیے گئے کوئی کام نہیں گنواسکتے، پنجاب غریب ہوگیا، پنکی پیرنی اور فرح گوگی ارب پتی ہوگئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان پنجاب کی مفت بجلی کے خلاف عدالت پہنچ گیا، 17 جولائی کے بعد عوام کے لیے بجلی فری کریں گے، غریب عوام کے منہ سے جونوالہ چھینا ہے فتنہ خان پنجاب تمہیں معاف نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ 75سال میں عمران خان پہلا وزیراعظم تھا جسے اس کے اپنے لوگوں نے مارمار کر اسمبلی سے باہر نکالا، عوام 17جولائی کو عمران خان کی سیاست کو دفن کر دیں گے۔ مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہاکہ میں نے قدم قدم پر آج شیخوپورہ میں جلسہ دیکھا ہے،حدنگاہ تک لوگ ہی لوگ ہیں مجھے کرسیاں نظر نہیں آرہیں،چنددن پہلے یہاں کون آکرجلسی کرکے گیا،جذبہ بتارہا ہے 17جولائی کوشیر آرہا ہے عمران خان،جھوٹ بولیں الزامات لگائے بغیریہ نہیں رہ سکتا،مسلم لیگ ایک بار پھرملک کو بحرانوں سے نکالے گی،17جولائی کے بعد بجلی ٹھیک کرینگے،جن لوگوں کے منہ سے تم نوالہ چھینا ہے خدا تجھے معاف نہیں کرئے گا،جس حلقے میں ووٹ مانگنے جائے اس پوچھنا پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں کیا،یہاں سیاست نہیں کرینگے خدمت کرینگے انشا اللہ تعالی مہنگائی پر کنٹرول کرینگے،آنے والے دنوں میں شہبازشریف پنجاب کے عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے والے ہیں،الٹے لٹک جا نواز شریف غریبوں کے گھر بھی روشن کرے گا اورعمران خان کے چودہ طبق بھی روشن کر ے گا،

یہ کہتا تھا کہ چور،مسلم لیگ ن پر جھوٹے الزام لگائے،یہ پہلی بار ہے قدرت نے اس سے انتقام لیا اس کی حکومت کواسکے بندوں نے مار مار کرنکال دیا،ایک نہتی عورت کو یہ انصاف نہیں دے سکا طیبہ کیس میں چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا گیا،شریف خاندان کو بلیک میل کرکے مسلم لیگ ن پر مقدمات تیز کئے گئے یہ عوام کو انصاف دینے بیٹھا تھا یا بلیک میلنگ کا اڈا کھول کر بیٹھا تھا،17جولائی کو عوام تم کو باہر نکال دینگے،میاں خالد محمود میرا بھائی ہے اس نے شیر کے لیے کرسی چھوڑی اس کاساتھ دیں شیخوپورہ والوں،مہنگائی بھی کم ہوگی،بدنظمی بھی ختم ہوگی،مسلم لیگ ن اپنے لوگوں کو تکلیفوں سے نکال کرلے جائے گی خدمت کی طرف لے جائیں گے،نواز شریف،شہبازشریف پر بھروسہ ہے ناں،اللہ پاک آپ سب کا حامی وناصر ہو،ہسدئے رو وسدئے رو،اک واری فیئر شیر،نواز شریف،شہباز شریف پاکستان زندہ باد اس موقع پر سابق صوبائی وزیر قدرتی آفات و امیدوار صوبائی اسمبلی میاں خالد محمود وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف سردار عرفان ڈوگر ایم این اے سابق چیئرمین بلدیہ میاں امجد لطیف میاں رفاقت علی عبدالحق ڈار سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز، عارف خان سندھیلہ صدر انجمن تاجران میاں ذیشان پرویز کے علاوہ سٹی تنظیم مسلم لیگ سٹیج پر موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close