مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کو دارالحکومت کے شایان شان بنانے کیلئے بڑا سنگ میل عبور کر لیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مظفرآباد شہر کو دارالحکومت کے شایان شان بنانے کیلئے بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ادارہ کی آمدن 7 لاکھ روپے ماہانہ سے بڑھا کر 1 کروڑ 41لاکھ تک پہنچا کر چیئرمین ڈی اے ایم سید اظہر گیلانی ویژن ٹونٹی تھرٹی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

ٹی وی جرنلسٹس ایسو آزاد جموں وکشمیر کے عہدیداروں اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو اپنی چھ ماہ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اظہر گیلانی نے کہا کہ چھ ماہ قبل جب انھوں نے چیئرمین ڈی اے ایم کا چارج سنبھالا تو اس ادارہ کی آمد 7 لاکھ روپے ماہانہ تھی جو بڑھ کر ا1 کوروڑ 41 لاکھ تک پہنچ چکی ہے انکا کہنا تھا مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بنیادی کام شہریوں کو رہائش کی جدید سہولتوں کی فراہمی ہاوسنگ سکیموں کا قیام تھا ماضی میں اس طرف توجہ نہیں دی گئی ترقیاتی مظفرآباد کے شہریوں کیلئے 10 ارب روپے لاگت کی ہاوسنگ سوسائٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس سے ادارے کو آئندہ دو سال میں اس منصوبے سے 3 ارب روپے کی آمدن متوقع. ہے سید اظہر گیلانی نےبتایا کہ میں نے مظفرآباد شہر کی خوبصورت میں اضافے کیلئے  چوکوں اور چوراہوں کی تزئین و آرائش ادارے نے اپنے وسائل سے کرکے دکھا دی ہے جس کو وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے سراہتے ہوئے مظفرآباد شہر کو دارالحکومت کے شایان شان بنانے کیلئے 10 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دی ہے۔

وزیراعظم کی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کرتے ہوئے مظفرآباد کی ترقی کیلئے دس سالہ پالیسی ویژن ٹونٹی تھرٹی کے حوالے سے منصوبہ بندی پر کام شروع کر دیا ہے مظفرآباد میں بڑے سیاحتی منصوبوں کیلئے ترقیاتی ادارہ نے بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے دی ادارے کی آمدن اور اخراجات سمیت تمام منصوبوں کی تفصیلات پبلک کرنے کا فیصلہ کیا یے چیئرمین سید اظہر گیلانی نے کہا کہ ادارے میں ملازمین کی حاضری کیلئے بائیو میٹرک نظام اور سائلین کیلئے ون ونڈو فیسیلیٹیشن نظام فعال کر دیا ہے ترقیاتی اداہ کی ویب سائٹ لانچ کر دی ہے ادارہ کے زیر انتظام کمرشل پلازوں کی پارکنگ کی انکم تیس چالیس ہزار سے بڑھ کر چھ ماہ میں چھ چھ لاکھ تک پہنچا دی ہے

شہر میں 26 مقامات پر کرائے کے معاہدے ریوائز کئے 31 مقامات کو شہریوں کیلئے ڈویلپ کر رہے ہیں طارق آباد بائی پاس روڈ کی تزین و آرائش عملدار چوک گھڑی پن سے قلعہ تک شروع کر دی 34 سال قبل ادارہ قائم ہوا لیکن ادارہ اہداف کے حصول میں ناکام رہا گزرے کل کو چھوڑ دیا مستقبل پر توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 494 کنال میر تنولیاں ہاوسنگ سکیم میں الاٹیز کو بیس سالوں سے پلاٹ نہیں مل سکا تھا اب 34 کنال زمین سے سوا سو الاٹیز کو جلد قبضہ دیں گے ٹھوٹھہ اور لنگر پورہ ہاوسنگ سوسائٹی میں سہولیات موجود نہ تھیں لنگر پورہ میں کیمپ آفس قائم کر دیا پانی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں بجلی کی فراہمی کیلئے 8 ملین روپے محکمہ برقیات کو فراہم کرکے مسائل دور کر دیئے ہیں گلشن ہاوسنگ سوسائٹی کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لے رہے ہیں ڈسٹ بن سٹریٹ لائٹ سینٹری ورکر،پلمبر،الیکٹریشن بھی فراہم کر رہے ہیں جو وعدے ہاوسنگ سوسائٹی کے الاٹیز کے ساتھ کئے گئے ہم نے 20 سے 30 سالوں بعد وہ وعدے وفا کرکے دکھائے ہیں

انہوں نے کہا کہ 2.7ملین روپے ماضی میں ادارے کو گرانٹ ملتی تھی اب 6.1 ملین روپے کر دی گئی ہے  شہر کی خوبصورتی کیلئے ایس ایم ڈی سکرینوں کی تنصیب کر دی ختم نبوت چوک میں قرآن مجید چھتر چوک میں گلوب دومیل میں واچ ٹاور کی طرح دیگر مقامات پر جلد عوام تبدیلی محسوس کریں گے حلقہ کے ایم ایل اے خواجہ فاروق احمد کی سرپرستی میں تمام اقدامات کر رہے ہیں کسی بھی موقع پر انہوں نے قواعد و ضوابط سے ہٹنے کا نہیں کہا بلکہ بھرپور مدد فراہم کی چھ ماہ قبل ترجیحات کا تعین کیا وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی مکمل مدد حاصل ہے ہم تحریک انصاف اور عمران خان کے ویژن کے مطابق مظفرآباد کو دارالحکومت کے شایان شان بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close