وزیروں اور سرکاری افسران کی موجیں ختم ، حکومت نے اخراجات میں کمی کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی )حکومت نے وفاقی وزراءکی گاڑیوں کے پیٹرول اخراجات میں 40 فیصد کمی لانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ وفاقی کابینہ اراکین کی سیکیورٹی گاڑیوں کے اخراجات میں بھی 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیاہے اس کے علاوہ سرکاری افسران کے پیٹرول اخراجات میں 30 فیصد کمی لائی جارہی ہے ۔کفایت شعاری اقدامات کے تحت دفاتر کیلئے فرنیچر، ایئر کنڈیشنز اور فریج کی خریداری پر پابندی عائد ہو گی۔

 

سرکاری لنچ ، ڈنر اور ہائی ٹی کی بھی اجازت نہیں ہو گی تاہم غیر ملکی مہمانوں کی تواضع کیلئے اخراجات کیئے جا سکیں گے ۔بجلی اور گیس کے استعمال میں10 فیصد کمی لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سرکاری محکموں پر نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے لیکن ایمبولینس اور تعلیمی اداروں کیلئے بسیں خریدنے کی اجازت ہو گی ، ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ کسی بھی نئی بھرتیوں کی اجازت نہیں ہو گی ،سرکاری خرچ پر افسران کے بیرون ملک علاج پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close