وفاقی وزیر احسن اقبال کو فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ جانا مہنگا پڑ گیا، چور چور کے نعرے لگ گئے

بھیرہ (پی این آئی) ریسٹورنٹ میں لوگوں نے احسن اقبال کو دیکھ کر چور چور کے نعرے لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کو فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ جانا مہنگا پڑ گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال جب موٹروے پر بھیرہ کے مقام پر برگر لینے کیلئے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پہنچے تو انہیں وہاں لوگوں کی نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

 

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔وفاقی وزیر کو لوگوں نے گھیر لیا اور چور چور کے نعرے لگاتے رہے، اس دوران لیگی رہنما نعرے بازی کرنے والے لوگوں سے بحث کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ بعد ازاں احسن اقبال نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج بھیرہ میکڈونلڈ میں ایک فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر مکالمہ کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئی تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دئیے “گوگی پیرنی کا حساب دو”۔ جیسا جاہل اور پاگل خود ویسے ہی پیروکار پیدا کر رہا ہے۔ احسن اقبال کے اس بیان پر سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ سر ویڈیو میں تو صرف آپ کی بے عزتی نظر آئی ہے، آپ جھوٹ بولنا بند کریں اور لوگوں میں برقع پہن کر جایا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close