ایک نامعلوم نمبر سے کالز کرکے کیا دھمکیاں دی جارہی ہیں؟ عمران خان نے بھرے جلسے میں بتا دیا

خوشاب (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک نامعلوم ٹیلیفون نمبر سے ڈرانے کیلئے دھمکیاں آتی ہیں، لاہور میں بیٹھے آدمی کا ان چوروں کو جتوانے کا مشن ہے، سن لو، تم جتنی مرضی دھاندلی کرلو 17 جولائی کونتیجہ آئے گا تو حمزہ ککڑی ختم، قوم انہیں کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔

 

انہوں نے خوشاب میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سب سے پہلے میرے ساتھ وعدہ کرنا ہے کہ خوشاب میں ایک لوٹا اور ایک لوٹی کو شکست دینے کی ذمہ داری لینی ہے، یہ لوگ جو آپ سے ووٹ لیتے ہیں، پھر ضمیر کا سودا کرتے ہیں، ضمیر کی قیمت لگاتے ہیں، اپنی قوم آئین اور دین سے بھی غداری کرتے ہیں، یہ جنگ عمران خان کی نہیں، یہ سب کی جنگ ہے، یہ سیاست نہیں جہاد ہے، ہم نے جو سازش ہوئی تھی امریکا نے یہاں کے میر جعفر اور میر صادق کو ساتھ ملا کر 22 کروڑ لوگوں کی منتخب حکومت گرائی، ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر بٹھا دیا، 22کروڑ لوگوں کی توہین کی۔میری زندگی کا زیادہ تر حصہ کرکٹ کی وجہ سے مغرب میں گزرا، وہاں ضمانت والے انسان کو چپڑاسی کی نوکری نہیں دی جاتی، ہمارے یہاں کرپٹ ترین، جوتے پالش کرنے والے کو وزیراعظم بنا دیا، کیا شہباز شریف کو وزیراعظم، حمزہ ککڑی کو وزیراعلیٰ ، آصف زرداری اور ڈیزل کو مانتے ہیں۔

 

قوم انہیں کبھی تسلیم نہیں کرے گی، جتنی مرضی ایف آئی آرز کاٹیں، میرے اوپر 15ایف آئی آرز کاٹی گئیں ، دہشتگردی کے مقدمات بنائے گئے، ایاز میر پر تشدد کیا گیا، عمران ریاض کو جیل میں ڈالا گیا، ایک ٹیلیفون جس کا کوئی نمبر نہیں آتا، وہاں سے دھمکیاں آتی ہیں، وہاں سے ڈرایا اور خوف دلایا جاتا ہے، لاہور میں بیٹھے آدمی کا مشن ہے کسی طرح چوروں کو الیکشن جتوا دیں، لاہور والے کو بتادوں ، تم اپنے آپ لو ذلیل کرو گے، جتنی مرضی دھاندلی کراؤ، جب 17جولائی کو ضمنی الیکشن کے نتائج آئیں گے تو حمزہ ککڑی کو واپس بھگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی برطانیہ کے وزیراعظم کو اپنی جماعت نے برطرف کردیا ہے، مولانا رومی سے کسی نے پوچھا کہ انسان مرتے ہیں،قوم کیسے مرتی ہے؟ مولانا رومی نے کہاکہ جب اچھے برے کی تمیز ختم ہوجائے قوم مرجاتی ہے۔

 

 

سوئٹزرلینڈ وسائل نہ ہونے کے باوجود دنیا کا خوشحال ملک ہے، فرق یہ ہے پیارے رسولﷺ نے 15سو سال قبل فرما دیا کہ جو طاقتور چوروں کو نہیں پکڑتی وہ تباہ ہوجاتی ہے، چھوٹے چور تو جیلوں میں چلے جاتے ہیں، قرآن میں اللہ پاک کہتا ہے کہ زمین میں نکل کر دیکھو میرا حکم نہ ماننے والی کتنی قومیں تباہ ہوئیں،اللہ نے سارے انسانوں کو حکم دیا کہ سچ حق کے ساتھ اور بدی کے خلاف جہاد کرنی ہے، جب ایک معاشرہ بڑے ڈاکوؤں کو اوپر بٹھا دیتا ہے تو وہ معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، شہبازشریف جیسا کرپٹ، نوازشریف جیسا بھگوڑا، زرداری جو تیس سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، فضل الرحمان جو بات اسلام کی کرتا ہے اور ضمیر ڈیزل کے پرمٹ پر بیچتا ہے، یاد رکھیں پھر ملک تباہی کی طرف جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close