فواد چوہدری نے رانا ثنا اللہ کیخلاف ہیروئن کیس کو جھوٹا قرار دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لیگی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف ہیروئن کے کیس کوجھوٹا قرار دے دیا ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کا کیس پی ٹی آئی نے نہیں بنوایا،اینکر پرسن جاوید چوہدری نے پوچھا کہ کیس کس نے بنوایا پھر؟اس پر جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سوال رانا صاحب سے کریں ، کھلی باتیں ہیں ،رانا ثنا اسمبلی میں یہ بتا چکے ہیں۔

 

اینکر پرسن نے پوچھا کہ شہریا ر آفریدی نے حلف اٹھا کر کہا کہ ہیروئن برآمد ہوئی ،فواد چوہدری نے جواب دیا کہ انہوں نے غلط کیا ، جب یہ کیس کابینہ میں آیا تو میں نے سوال کیے تو اس کیس کے متعلقہ افسر کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے یہ کیس بنانے سے منع کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ فضول کیس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close