محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر، وزیراعظم کی ہدایت پر ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے، آزادکشمیر جرنلزم لرننگ اکیڈمی کے منصوبے پر عمل شروع

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر نے ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے اور جرنلزم لرننگ اکیڈمی کے منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا۔ ایک ماہ کے اندر دونوں منصوبہ جات کو فنگشنل کرنے کا فیصلہ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے بدھ کے روز یہاں دارالحکومت مظفرآباد میں سینٹرل پریس کلب کی نو تعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ آزادکشمیر میں اخبارات کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائیز کیا جائے گا اور صحافیوں کی پیشہ وارانہ سکلز میں بہتری لانے کے لیے یہاں جرنلز م لرننگ اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

وزیراعظم کے اعلانات کو عملی جامہ پہنا نے کے لیے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے جمعرات کے روز محکمانہ اجلاس طلب کیا اور دونوں منصوبہ جات کو جلد از جلد شروع کر نے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان دونوں منصوبہ جات کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ جرنلزم لرننگ اکیڈمی کے قیام سے صحافیوں کو سیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے جس سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا اور مثبت صحافت کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close