عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوتے ہی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہیں ، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ مناسب وقت پر عوام کو پہنچائیں گے ۔وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو بچالیاگیا ہے ، ملک کو استحکام کی طرف لے گئے ہیں ، چیلنجز کے باوجود معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا گیا ہے۔

 

 

بجٹ میں امیروں کو قربانی دینا ہوگی جبکہ غریبوں کو ریلیف دیا گیا ہے ، معیشت ہمارے کنٹرول میں ہے ، افواہوں پر کان نہ دھریں ، بہت جلد گھی سو ، ڈیڑھ سو روپے سستا ہو جائے ۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب ہم آئے تھے تو بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 7 ہزار میگاواٹ تھا ، ہم نے فوری ڈھائی ہزار میگاواٹ کی کمی پوری کی ہے ، ہمیں گزشتہ حکومت کی نا اہلیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں