ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

لاہور (پی این آئی) سنی اتحاد کونسل نے پنجاب میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی سینٹرل کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سے سنی اتحاد کونسل کے وفد نے حامد رضا کی سربراہی میں ملاقات کی۔

 

سنی اتحاد کونسل کے وفد میں پیر طارق ولی ، نعیم علوی، میاں اکرم ، معین الحق اور مفتی ڈاکٹر محمد مقیم خان شامل تھے جبکہ پی ٹی آئی سے نذر محمد گوندل ، ڈاکٹر ندیم خواجہ اور ڈاکٹرعائشہ شنیلا علی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن سمیت موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر حامد رضا نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل پنجاب میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کرے گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کی پی ٹی آئی کی حمایت پر شکرگزار ہیں، 17جولائی کو فتح تحریک انصاف کی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، عوام لوٹوں کو اپنے ووٹوں سے عبرتناک شکست دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close