پاکستان کے ایئر پورٹس پر پھنسے عازمین حج کی مشکل آسان ہو گئی

اسلام آباد(آئی این پی)ایئر پورٹس پر پھنسے ہوئے عازمین حج کو جدہ روانگی کی خصوصی اجازت دے دی گئی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کو خصوصی اجازت دینے پر سعودی عرب کے حکام کا شکریہ ادا کیا ہے،ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مسئلے کے فوری حل کے لیے پاکستانی سفیر اور حج مشن کی کوششیں قابل تحسین ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود 25 سرکاری عازمین حج کو پشاوراورلاہور سے روانہ کیا جا رہا ہے،

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ عازمین کو جدہ ایئر پورٹ پر 7 ذوالحجہ کی رات 12 بجے تک اترنے کی خصوصی اجازت ہے، عازمین حج کسی بھی پرواز کے ذریعے جدہ ایئرپورٹ کا سفر کر سکیں گے، ترجمان وزارت مذہبی امورنے کہا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ پر پاکستان حج مشن کا عملہ عازمین حج کی رہنمائی و سہولت کے لیے موجود ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close