عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں مل رہی ہیں، شہباز گل کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے جلسوں کے دوران استعمال ہونے والے جہاز کے پائلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز فون آرہے ہیں، جمعرات کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے لکھا کہ لگتا ہے طاقت کے استعمال کی کوئی حد نہیں آپ کے سامنے، آپ ڈرانے دھمکانے کی ہر حد کراس کرنا چاہتے ہیں،

لیکن قوم کا خوف دور ہو چکا ہے اب سب نامعلوم، معلوم ہیں،انہوں نیکہاکہ اگر خان صاحب کے جہاز کو زمین پر یا فضا میں کوئی نقصان پہنچا تو قوم یاد رکھے کون یہ سب کروا رہے ہیں، پہلے پرائیوٹ کمپنیوں کو جہاز دینے پر دھمکیاں دی گئیں، پھر زبردستی جہازوں کوخراب ظاہر کروا کر ہمارے سفر کو کینسل کروانے کی کوشش کی گئی، اب جو جہاز موجود ہے اس کے پائلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close