”پٹرول کی قیمت ایک ہزار روپے لٹر تک بھی جاسکتی ہے” ن لیگ نے خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد،لاہور (پی این آئی )حکمران جماعت مسلم لیگ( ن)کے سینیٹر عفنان اللہ خان نے تیل کی قیمتوں کے حوالے سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پٹرول کی قیمتیں 1ہزار روپے فی لیٹر تک جا سکتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عفنان اللہ خان نے یہ دعویٰ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں کیا جس کی صدارت سینیٹر عبدالقادر کر رہے تھے۔ عفنان اللہ خان نے کہا کہ آئل انڈسٹری کے ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 390ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت 1ہزار روپے سے بھی تجاوز کر جائے گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close