فرح گوگی کے گرد شکنجہ سخت, اینٹی کرپشن نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(پی این آئی)ا ینٹی کرپشن پنجاب نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے فرح گوگی کی تعمیراتی کمپنی کاریکارڈطلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی جو کہ آج کلچ کرپشن سکینڈل میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں انکے خلاف کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کاکہناہے کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)سے فرح گوگی کی تعمیراتی کمپنی کاریکارڈطلب کیا گیاہے. جبکہ ان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ بھی طلب کیاگیا۔اینٹی کرپشن کے ترجمان کاکہناہے کہ گوجرانوالہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close