پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رہنما کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو رات گئے لاہور کے نجی ہوٹل سے گرفتار کر لے لیا گیا۔ پنجاب پولیس نے تاحال ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہوٹل کے باہر ڈبل کیبن گاڑی کو آکر رکتے دیکھا جاسکتا ہے۔سادہ لباس افراد ہوٹل میں داخل ہوئے اور حلیم شیخ کو اپنے ساتھ لے گئے۔ حلیم عادل شیخ گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔ اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے ایک عزیز کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کو حراست میں لینے والوں کا تعلق کس ادارے سے تھا وہ نہیں بتایا گیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اس بیان پر پولیس کی تاحال تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کہیں ظاہر نہیں کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close