آزاد کشمیر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، نیشنل عوامی پارٹی اور این ایس ایف کا دھرنا ناکام بنا دیا گیا، درجنوں کارکن گرفتار

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر میں بجلی کی غیر اعلانیہ جبری لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف نیشنل عوامی پارٹی اور این ایس ایف کے دارالحکومت مظفرآباد میں دھرنا کو پولیس اور انتظا میہ نے ناکام بنا دیا ۔نیشنل عوامی پارٹی کے مرکز ی صدر سردار لیاقت حیات سمیت تمام مرکزی اور مقامی قیادت سمیت درجنوں کارکن گرفتار کرلیے۔

نیشنل عوامی پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی صدر سردار لیاقت حیات نے بجلی کی جبری بندش لوڈ شیڈنگ اور روز بروز بڑ ھتی ممگائی کے خلاف پانچ جولائی کو بھمبر سے مظفرآباد تک مارچ کرنے اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا گزشتہ روز اور رات کو آزاد حکومت کی انتظامیہ نے سردار لیاقت حیات سمیت پارٹی کی تمام چھوٹی بڑی قیادت کو گرفتار کر لیا جبکہ نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر صمد شکیل رولاکوٹ سے مظفرآباد پہنچنے میں کامیاب ہوگئے سینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن ازاد کشمیر کے صدر صمد شکیل نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی بجلی سمیت قدرتی وسائل پرآزاد کشمیر کے عوام کا حق ہے اس حق کو تسلیم کئے جانے تک جدو جہد جاری رہے گی ازادکشمیر کی بجلی کی ضروریات کو پورا کیا جائے پریس کانفرنس کر کے پریس کلب سے باہر نکلتے ہی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے انہیں دیگر راہنماؤن اور ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے انہیں خفیہ مقام پر منتقل کردیا پولیس اور انتظامیہ نے گرفتار شدگان کی درست تعداد بتانے سے معذوری ظاہرکر دی تاہم آزاد زرائع کا دعوی ہیکہ بھمبر سے نیلم تک قیادت سمیت سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close