پیسے دے کر فیک ویڈیوز بنانے والوں کو ہائر کر لیا گیا، سینئر تجزیہ کار نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ فیک ویڈیو بنانے والوں کو ہائر کر لیا گیا ہے۔پیسے دے کر فیک ویڈیوز بنوائی جا رہی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دو تین اور لوگوں کی ویڈیوز بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

 

یہ ویڈیوز عنقریب لائی جا سکتی ہیں۔ان کا خیال رہے کہ عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کرکے اور پی ٹی آئی کے دس پندرہ لوگ پکڑ کر پاکستان کو مہنگائی سے نکالا جا سکتا ہے۔حکومت کے کیس ختم ہو جائیں گے اور پھر امریکا وہ ڈیمانڈ کرے گا جس کے لیے رجیم چینج آپریشن کیا گیا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنے ملک کی حفاظت کے لیے دعا کرنی چاہئیے۔جس طرح سے سازش کی جا رہی ہیں، جو خبریں مل رہی ہیں اس کا ایک فیصد بھی نہیں بتایا جا رہا۔ضمنی الیکشن کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات سے کچھ دن قبل بہت گندے کھیل کھیلے جائیں گے کیونکہ کسی نے ہر حالت میں الیکشن کو چرانا ہے۔کیونکہ انہی انتخابات پر اگلے 6 سال گزارنے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی 17 جولائی کے ضمنی الیکشن جیت گئی تو حکومت گئی لہذا انتخابات سے کچھ دن پہلے ہی گندا کھیل شروع کر دیا جائے گا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ حکومت آتے ہی مہنگائی بڑھ گئی، اتنی تیزی سے دنیا میں کہیں مہنگائی نہیں بڑھی۔نیب ترامیم کرکے اپنے کیسز میں مکمل تبدیلی کر دی گئی، لوٹوں سے ووٹ لیے گئے۔۔واضح رہے کہ پنجاب کے متعدد حلقوں میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کا میدان سجے گا۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی ضمنی الیکشن میں ایک دوسرے کو شکست دینے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں