اہم رہنما کی گرفتاری، تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور(پی این آئی)سی آئی اے ماڈل ٹاون پولیس نے یوسی 168 کے کوآرڈینیٹر اور پی ٹی آئی رہنما شرافت علی کو دوبارہ حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شرافت علی کی ضمانت پر رہائی ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دوبارہ حراست میں لیا گیا ہے جب کہ انہیں چار دن پہلے بھی 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

 

پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان دھکم پیل ہوئی لیکن پولیس شرافت علی کو حراست میں لینے میں کامیاب رہی۔پولیس کے مطابق شرافت علی چوری، امانت میں خیانت اور لڑائی جھگڑوں کے 50 مقدمات میں مدعی، ملزم اور گواہ ہیں، یہ مقدمات زیر تفتیش ہیں لیکن شرافت علی اپنی پیشی کو ممکن نہیں بنا رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close