لوڈشیڈنگ کا عذاب، وزیر اعظم شہباز شریف نے ذمہ داری کس پر ڈال دی؟

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاور ڈویژن نے کابینہ کو ملک میں حالیہ لوڈ شیڈنگ کی صورتحال پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے 3963 میگاواٹ کے منصوبے جن کو 2020-21 میں مکمل ہونا تھا تعطل کا شکار ہوئے ۔پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نیکہا کہ ان منصوبوں کی عدم تکمیل کی وجہ سے عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک پاور ( (1320 میگاواٹ ، پنجاب تھرمل IPP (1236)، کروٹ ہائیڈرو پاور منصوبہ (720) انرجی لمیٹڈ (330) اور تھل نووا پاور تھر (330) میگاواٹ بجلی کے وہ منصوبے ہیں جن پر مجرمانہ سست روی دکھائی گئی۔ ہم ان منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل پر فوری عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں