عید سے قبل تنخواہیں نہ ادا کرنے والے میڈیا اداروں کے خلاف احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی )راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے)نے تنخواہیں ادا نہ کرنے والے تمام صحافتی اداروں کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ،آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ تنخواہیں ادا نہ کرنے والے تمام صحافتی اداروں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا اس لیے جلد ازجلد تنخواہیں ادا کی جائیں

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو فوری تنخواہیں ملیں گیں تو وہ عید کی شاپنگ کرسکیں۔ میڈیا ہاوسز بہترین بزنس کررہے ہیں ان حالات میں میڈیا مالکان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ناصرف ملازمین کو تنخواہ عید سے قبل ادا کریں بلکہ اپنے منافع میں سے انہیں بونس بھی دیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیرمریم اورنگزیب سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں میڈیا مالکان کو ہدایات جاری کریں تاکہ میڈیا ورکرز کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوسکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close