آزاد کشمیر الیکشن کمیشن، وارڈ وائز انتخابی فہرستوں کی تیاری کے حوالے سے اہم اجلاس

مظفرآباد (آئی اے اعوان) چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات 2022کے لیے وارڈ وائز انتخابی فہرستوں کی Re-arrangementو اپڈیشن کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر رکن الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز، رکن الیکشن کمیشن فرحت علی میر، سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمان،ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ اور تمام اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز/ رجسٹریشن افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات 2022کے لئے حتمی ووٹر فہرستوں کی تیاری کے دوران عوام الناس کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو حل کرنے کیلئے رجسٹریشن افسران سے مشاورت کی گئی۔ الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ووٹر فہرستوں کو نوٹیفائی ہونے کے بعد بھی الیکشن شیڈول جاری ہونے تک اس میں اگر کوئی غلطی ہے تو اسے درست کر سکتا ہے اس اختیار کو استعمال کرتے ہوئے آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر ز کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر کسی شخص کا ووٹ اسکی متعلقہ وارڈ میں درج نہیں تو وہ ڈپٹی کمشنر/ رجسٹریشن افسر کو درخواست دے سکتا ہے جس پر الیکشن کمیشن کو اختیار حاصل ہے کہ وہ اس شخص کا متعلقہ وارڈ میں ووٹ درج کریگا۔ اجلاس اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات2022کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کاکام مکمل کرنے کے بعد وارڈ وائزووٹر فہرستیں بھی مکمل کر لی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آج ریوائزڈ پولنک سکیم بھی جاری کر دی ہے جبکہ بلدیاتی الیکشن کے غیرجانبدارنہ، آزادنہ اور منصفانہ انعقاد کیلئے جوڈیشل افسران کو بطور ریٹرننگ افسراور انتظامی افسران کو معاون ریٹرننگ افسرمقرر کردیا گیاہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ ریٹرننگ افسران کو مناسب ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کریں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے بعد وارڈ وائز ووٹر فہرستوں کا کام بھی مکمل کرلیا ہے۔

اگر کسی شخص کا نام اسکے متعلقہ وارڈ میں درج نہیں تو وہ اسکی درستگی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے سکتا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہاکہ وارڈ وائز ووٹر فہرستوں کی تیاری کے دوران مختلف علاقوں میں وارڈز میں اضافہ ہوگیا ہے اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آفس کے بارہ جیو ٹیگنگ کے کر کے ووارڈ وائز ووٹر فہرستیں مشتہر کی جاسکتی ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنرز کے توسط سے بھی اخبارات، سوشل و ڈیجیٹل میڈیا پر بھی اس حوالہ سے لوگوں کو آگاہی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس وارڈ وائز ووٹر فہرستوں میں اپنا پتہ تبدیل کرنے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے سکتے ہیں جنہیں الیکشن کمیشن ڈویژن کا دورہ کر کے یکسو کرےگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں