موسلادھار بارشیں شروع، کون کونسے علاقے جل تھل ہو گئے؟ مون سون سسٹم کا طاقتور سپیل برسنے لگا

کراچی (پی این آئی) موسلادھار بارشیں شروع، کون کونسے علاقے جل تھل ہو گئے؟ مون سون سسٹم کا طاقتور سپیل برسنے لگا۔۔ کراچی میں بارش برس پڑی ، گڈاپ ٹاؤن ، سپر ہائی وے اور دیگر علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق سجاول اور گردونواح میں بھی بارش شروع ہو گئی ، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کے شمال مشرق میں بارش برسانے والے بادل بن رہے ہیں۔

 

، کیرتھر ، بدین ، ٹھٹھہ اور نوری آباد کی جانب گرج چمک کے بادل بن رہے ہیں ۔ سونمیانی اور گڈانی میں بھی بارش برسانے والا سسٹم بن رہا ہے ۔ماہرین موسمیات کے مطابق یہ بادل کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں