وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو عید کا تحفہ دیدیا، بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا ، جس کے بعد حکومت نے اضافی تیل اور گیس کا انتظام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا ، جس کے بعد وزارت توانائی نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اضافی تیل گیس کا انتظام کر لیا۔

 

بجلی کی طلب کے مطابق پاور پلانٹس چلائیں جائیں گے۔اس سلسلے میں وزارت توانائی نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز سے ڈیٹا مالگ لیا ، ذرائع وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ڈسکوز کو پورا کوٹہ دیا جائے گا۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ عید پر کسی علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ، وافر تیل گیس پانی سے شارٹ فال پورا کیا جائے گا، ڈسکوز میں بجلی کی مسلسل فراہمی متعلقہ چیف ایگزیکٹوز کی ذمہ داری ہو گی۔ذرائع نے کہا ہے کہ عید پر دفاتر فیکٹریاں دکانیں بند ہونے سے طلب میں بھی کمی ہوگی۔یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے قوم کو عید الضحیٰ پر لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی لیکن واضح کمی آئے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 720 میگا واٹ کے پاور پلانٹ نے 29 جون سے اپنا کام شروع کر دیا ہے ، نئے میگا پراجیکٹ سے اگلے سال گرمی میں بجلی کی پریشانی نہیں ہوگی، بجلی کا بحران ملک کے ساتھ بڑی ڈکیتی کرنے والوں کی وجہ سے آیا تھا، وقت پر ایندھن نہ خریدنے کی مجرمانہ غفلت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close