شاہ محمود قریشی کی تحریک انصاف کی شمولیت، یوسف رضا گیلانی کا بھی تہلکہ خیز بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شاہ محمود قریشی کی پیپلز پارٹی میں کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی ان کی پیپلز پارٹی کے بڑے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی اور دیگر پی ٹی آئی کے رہنما اس ضمن میں افواہیں پھیلا رہے ہیں جو کہ محض افواہیں ہیں۔

 

ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دو دنوں میں اس سلسلے میں مزید وضاحت ہو جائے گی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی رپورٹس کو یکسر مسترد کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجا ریاض نے یہ ’جعلی خبر‘ پھیلائی۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سے ملاقات کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ ملتان میں اپنے بیٹے کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور لاہور نہیں گئے تھے جہاں اتوار کے روز آصف زرداری موجود تھے۔شاہ محمود نے کہا کہ جو عزت اور وقار مجھے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان نے دیا وہ میرے لیے بہت بڑا سرمایہ ہے، میں اس کو کبھی بھلا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں میری جوتی جاتی ہے۔

 

چند روز قبل ملتان میں زین محمود قریشی کی انتخابی مہم کے دوران شاہ محمود قریشی نے اپنی پارٹی تحریک انصاف سے شکووں کے انباز لگا دئیے تھے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا 2018 کےالیکشن میں میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی ،جبکہ میری پارٹی نے ہی مجھے پی پی 217 سے الیکشن ہرایا تھا، شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ انہوں نے عمران خان کو بھی کہا تھا کہ پنجاب کی یہ کیفیت نہ ہوتی،اگر میں یہاں سے ایم پی اے ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close