شاہین شاہ آفریدی کو اعلیٰ اعزازی عہدہ دے دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کے پی کے کے خیر سگالی سفیر مقرر کر دیا گیا ہے،اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کے پی کے پولیس کی وردی بھی پہنی اور قومی کرکٹر کو اعزازی ڈی ایس پی کے بیجز لگائے گئے ۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کا خیر سگالی سفیر بنانے کی تقریب ہوئی ، تقریب میں آئی جی کے پی پولیس معظم جاہ انصاری اور دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ کرکٹر فخر زمان بھی تقریب میں موجود تھے ۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی رینک کے بیجز لگائے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے پولیس کی وردی پہننے کے بعد پہلی سلامی اپنے والد کو پیش کی ، انکا کہنا تھا کہمیرے والد بھی 25سال تک پولیس فورس کا حصہ رہے ہیں اور ہمارے ملک کی اصلی ہیرو ہماری فورسز ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close