وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ،اب حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی،ن لیگ کے چار ایم پی اے نے پی ٹی آئی کو یقین دہانی کروا دی ،بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)اپوزیشن لیڈر پنجاب سبطین خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے چار ایم پی اے ہمارے پاس آ رہے ہیں ، اب پنجاب میں حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب سبطین خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کیس یہ ہے کہ میں وزیرجنگلات تھااب میں وزیر جنگلات نہیں ہوں، اب اگر چیف منسٹر کوئی سمری نکالتا ہے اور پرچہ مجھ پر ہو یہ کیا قانون ہے۔

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق سبطین خان کا کہنا تھا میں اس وقت وزیر ہی نہیں تھا وہ سمری میں نے پاس ہی نہیں کی، مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب نے کہا کہ حکومت بیوروکریسی کو مس یوٹیلائز نہیں کرے گی، یہ فری اور فئیر الیکشن ہو گا،جمہوری حق عوام کو دیا جائے۔شہباز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے 3ماہ میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا، انہوں نے صرف اپنے کیس کلئیر کرائے ، ہم چاہتے ہیں آزاداور غیرجانبدارالیکشن ہوں

سبطین خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا جائز مطالبہ نہیں مانا تھا، مزید پانچ حلف کے بعد ہمارےارکان 173 ہو جائیں گے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے چار ایم پی اے ہمارے پاس آ رہے ہیں ، اب پنجاب میں حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close