فیصل آباد میں فائرنگ ڈاکٹر کو بیٹے سمیت قتل کر دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

فیصل آباد (پی این آئی) پنجاب کے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے کار میں سوار ڈاکٹر اور ان کے بیٹے کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق سمندری کے نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر عتیق اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ کار پر جا رہے تھے کہ چک 228 گ ب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دونوں باپ بیٹے کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

فیصل آباد پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق باپ بیٹے کے قتل کی وجہ اور واردات میں ملوث ملزمان سے متعلق ابھی تک کو کوئی شواہد نہیں مل سکے۔ اس حوالے سے آر پی او بابر سرفراز الپا نے دہرے قتل کا نوٹس لے کر سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close