شارک کے حملے میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں

قاہرہ (پی این آئی) مصر میں بحیرہ احمر کے ایک ریزارٹ ٹاؤن میں شارک کے حملے میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔ خواتین پر شارک کے حملے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مصر کی وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ تیراکی میں مصروف دو خواتین پر شارک نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں خواتین ہلاک ہوگئیں۔ واقعہ سہل حشیش کے علاقے میں بحیرہ احمر میں پیش آیا۔

وزارت ماحولیات نے واقعے کی تحقیقات کیلئے ماہرین کی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے جو شارکس کے حملوں کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close